وزیر بلدیات خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبے کا بجٹ پیش کرنا ہے یا نہیں، ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بجٹ سہ ماہی ہوگا کہ پورے سال کا، ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ اور مشیر خزانہ کی ملاقات کروائی جائے، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، ان سے مشاورت ضروری ہے۔
مینا خان آفریدی نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی ہدایت دیں گے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن اس میں قانونی سقم آڑے آگیا ہے۔