• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 7 سالہ بچہ سیوریج نالے میں گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

راولپنڈی میں گزشتہ روز سیوریج نالے میں گرنے والے 7 سال کے بچے کی تلاش جاری ہے۔

افسوس ناک واقعے میں 7 سال کا بچہ آئی جے پی روڈ حبیب کالونی کے سیوریج نالے میں گرا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے 14 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید