• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی ہے: ملک نور اعوان

ٹوکیو: مسلم لیگ (ن) جاپان کے رہنما ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ پاکستان کی ایک تاریخی اور عظیم سفارتی کامیابی ہے جس نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو اُجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت نے ثابت کردیا کہ پاکستان آج دنیا میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ملک نور اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دور اندیش قیادت، دانشمندانہ پالیسیوں اور قومی مفاد پر مبنی حکمت عملی نے پاکستان کو عالمی سفارتی میدان میں ایک نمایاں مقام دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے نہ صرف پاکستان کے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا بلکہ عالمی برادری میں ملک کے وقار اور ساکھ کو بھی مضبوط بنایا ہے۔

ملک نور اعوان نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے وژن اور وزیراعظم شہباز شریف کی عملی قیادت نے پاکستان کو ترقی، استحکام اور عالمی احترام کی نئی منزلوں سے روشناس کرایا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا نام دنیا میں ایک ذمہ دار، باوقار اور امن پسند ملک کے طور پر لیا جا رہا ہے، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی خصوصاً جاپان میں مقیم پاکستانی برادری اس کامیابی پر خوش ہے اور امید رکھتی ہے کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن، علاقائی استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید