• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منشیات برآمدگی کا ملزم پولیس حراست سے فرار، 3 روز بعد بھی گرفتار نہیں ہوسکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں سندھ سروسز اسپتال سے پولیس حراست سے فرار ہونے والا ملزم 3 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمیر کو سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے آئس (منشیات) برآمد ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو 16 جون کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ بعد ازاں برآمد شدہ آئس سندھ سروسز اسپتال میں جمع کروانے کے لیے پولیس ٹیم ملزم کو ساتھ لے کر اسپتال پہنچی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب پولیس افسران منشیات جمع کروانے کے لیے اسپتال کے اندر گئے تو ملزم عمیر پولیس موبائل میں موجود تھا۔ اسی دوران اس نے ہتھکڑی سے ہاتھ نکالا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں تعینات دونوں سپاہی، انور علی اور اویس بھی ڈیوٹی سے غائب ہیں اور ان سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

ملزم کے فرار ہونے کے بعد اے ایس آئی ممتاز سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی محکمانہ تحقیقات بھی جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید