• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار: فائل فوٹو
اسحاق ڈار: فائل فوٹو 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا  کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر پر عمل کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے غیرقانونی اقدام کیا گیا، معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پرامن حل واضح کیاگیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید