• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل میں تبدیلی کا اشارہ

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بل کے متن میں شامل الفاظ کے حوالے سے جن وضاحتوں کی ضرورت ہے وہ تبدیلیاں ضرور کی جائیں گی۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ زمین کے اوپر انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے حوالے سے بل میں کنفیوژن ہے، اُسے ضرور دور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ 5 کروڑ تک کا جرمانہ اُسی صورت میں عائد ہوگا کہ جب باہمی رضامندی سے معاہدہ ہونے کے بعد زمین یا جائیداد کے مالک کی جانب سے خلاف ورزی کی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید