• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد عرفانی کس شخصیت سے مشابہ نظر آ رہے ہیں؟ نئی تصاویر وائرل

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

عماد عرفانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن سے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں

اداکار کی ان نئی تصاویر نے مداحوں کو ملک کی مشہور سیاسی شخصیت کی یاد دلا دی۔

ان نئی تصاویر کے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ عماد عرفانی کی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے غیر معمولی مشابہت ہے۔

عماد عرفانی کے چہرے کے نقش تو پہلے ہی لیجنڈ کرکٹر سے کافی ملتے جلتے ہیں اور ان تصاویر میں اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے تو وہ بالکل عمران خان جیسے لگ رہے ہیں۔

اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے تو یہ مشورہ بھی دے دیا کہ عمران خان کی زندگی پر ایک فلم بھی بنائی جا سکتی ہے اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے عماد عرفانی بہترین انتخاب ہوں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عماد عرفانی کو کرکٹ سے بھی بہت دلچسپی رہی ہے اور وہ انڈر 19 ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلتے بھی رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید