• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ اجلاس میں ناموں کی فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو آزاد جموں و کشمیر اینٹی ٹیررازم ایکٹ 2014 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔ کالعدم کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز، راجہ امجد، انجم زمان اور راجہ شعیب بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ 

ضلع پونچھ سے کالعدم ایکشن کمیٹی کے 36 شرپسندوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا۔ ضلع سدھنوتی سے 31، میر پور سے 14، کوٹلی سے 15، بھمبر سے 10، حویلی سے 8 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولا کوٹ سے 36، باغ سے 15، جہلم ویلی سے 9، ضلع نیلم سے 8 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید