اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ آبپارہ اور کورال کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر چار خواتین کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان 24سے 48گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے، آئی جی سید علی ناصر رضوی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے 7 خصوصی سی آئی اے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزم بلال حسین کو کے پی کے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کےلئے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔117 سی ڈی آرز اور 41 سے زائد سیف سٹی کیمروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ 15 جون کو تھانہ کورال اور18 جون کو تھانہ سمبل میں دو خواتین کو گھریلوناچاقی پر قتل کیاگیا۔ بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کیلئے 25 لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔