اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں کار چوری ، موٹر سائیکل چوری اور تالے ٹوٹنے کی 5 وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے گئے کار چوری کا مقدمہ تھانہ مارگلہ ، تالے ٹوٹنے کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ آبپارہ ، تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ نیلور میں درج کئے گئے ۔