راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) 25کلو میٹر طویل مال روڈ سگنل فری پراجیکٹ کے اگلے فیز میں بننے والے تین انڈر پاس منصوبوں پرکام سست روی کا شکار ہے۔جس کے باعث اب تینوں منصوبے آئندہ مالی سال میں چلے گئےہیں۔کچہری چوک ری ماڈلنگ اور منسلک کام کی ریکارڈ تکمیل کے بعدامکان تھا کہ فوری طور پر مشینری اور ورک فورس کو تینوں انڈر پاس پر منتقل کیا جائے گا۔لیکن تاحال ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔اب مون سون کی آمد کے باعث امکان ہے کہ ان منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کا آغازستمبر/ اکتوبر میں شروع ہوسکے گا۔ ان منصوبوں میں ریس کورس انڈر پاس پر لاگت کا تخمینہ 2659ملین روپے،چیئرنگ کراس انڈر پاس پر 2308ملین روپے جبکہ آرمی قبرستان چوک انڈر پاس پر لاگت کا تخمینہ2347ملین روپے ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی132کے وی کی مین لائن کے 14 پول منتقل ہونے ہیں۔