• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ائیر لائن کی ٹیم کاآغوش کالج مری کا دورہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نجی ائیر لائن کی ٹیم نےآغوش کالج مری کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ خوشگوار اور یادگار وقت گزارا۔عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو طلبہ کے ساتھ بانٹنے کے لیے ٹیم کی جانب سے مختلف تفریحی کھیلوں، دلچسپ سرگرمیوں اور انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔