جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شام کو امریکا اور قطر کی کوششوں سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کا جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔
جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملے میں کم از کم 47 افراد شہید، متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ روز ان کے ایک افسر سمیت چار اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات میں تعطل لبنان پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہی آیا تھا۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو سے اچھا تعلق ہے، انہیں قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ اسرائیل کو حملوں سے روک لیں گے۔ امریکا نہ ہوتا اسرائیل کا صفایا ہوچکا ہوتا۔