اسلام آباد( تنو یر ہاشمی ) امریکا ایران جنگ سے قبل کی قیمت سے اب بھی پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 30سے 35روپے فی لٹر زیادہ اہےامریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سےقبل رواں برس جنوری اور فروری میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے فی لٹر سے 266روپے فی لٹر تک رہی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت280روپے فی لٹر تھی اور پیٹرولیم لیوی 78روپے سے 105روپے کے درمیان مقرر تھی ،اس حوالے سے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔