اسلام آباد ( نیو زرپورٹر،خصوصی نمائندہ) راولپنڈی اسلام آباد میں مجالس عزا ہونگی۔قصر الحسنین ،بنگش کالونی ،نزد اڈہ پیر ودہائی،راولپنڈی میں مجلس عزا روزانہ رات 9 بجے امام بارگاہ منعقد ہو گی ۔ ادھر مرکزی امام بارگاہ جامع المرتضی جی نائن فور اسلام اباد میں عشرہ محرم کی مجالس یکم تا 10 محرم صبح 10 بجے منعقد ہوں گی۔ ادھر دس محرم تک صبح 8:30بجے امام بار گاہ زین العابدین نزد علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہونگی۔ دریں اثناء بوہڑ بازارراولپنڈی میں قدیمی مجالس عشرہ محرم روزانہ 9:30بجے شب منعقد ہونگی۔