گوجر خان،حطار(نمائندگان جنگ ) راولپنڈی میں مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ گوجرخان سے راولپنڈی کی جانب 6 کلومیٹر گہنگریلہ ریلوے اسٹیشن پر ایک 25 سالہ نوجوان لڑکا ٹرین کے ساتھ ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ادھر خانپور کے علاقہ وجیاں میں نوجوان کنویں میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔ خانپور کے نواحی علاقہ وجیاں کا رہائشی نوجوان دانش ولد راشد پاؤں پھسلنے سے کنویں میں جاگراجسے مقامی لوگوں نے نکال لیا،موت کی تصدیق ہونے پرلاش خانپورہسپتال منتقل کردی گئی۔