• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بدستور سنگین انسانی بحران کا شکار ہے: عاصم افتخار

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد—فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ غزہ بدستور سنگین انسانی بحران کا شکار ہے۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث شہری آبادی مشکلات میں ہے۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ غزہ میں لاکھوں افراد بھوک اور غذائی عدم تحفظ کاشکار ہیں، 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت اور صحت و تعلیم سے محروم ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، رفح سمیت تمام سرحدی گزرگاہوں کو کھولا جائے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع پر تشویش ہے۔

قومی خبریں سے مزید