• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :دوران ڈیوٹی خاتون ملازمہ تشدد سے ز خمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں دوران ڈیوٹی خاتون ملازمہ  کو  تشددکر کے ز خمی کر دیا گیا۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں منگل کے روز ڈیوٹی پر موجود خاتون شگفتہ یونس سکنہ گنہ خورد کو سر پر آہنی چیز کے وار کرکے زبیدہ طلعت نامی خاتون نے شدید زخمی کردیا۔ رابطہ پر پرنسپل گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج ظفر چوہدری نے بتایا کہ انہیں اس واقعہ کے بارے میں علم نہیں جبکہ ڈاکٹر خالد فیض نے معاملہ کی انکوائری کے ڈپٹی ایم ایس کو مقرر کردیا۔
تازہ ترین