• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوتم گمبھیر نے مجھے ملک کا غدار اور فکسر کہا: سریشانت کا انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

سابق بھارتی فاسٹ بولر سریشانت نے انکشاف کیا ہے کہ 2023ء میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے ایک میچ کے دوران میری موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی جس میں گمبھیر نے مجھے فکسر اور ملک کا غدار کہہ کر پکارا۔

سریشانت کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں نے گوتم گمبھیر کو ایک باؤنسر کروایا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ گمبھیر نے پہلے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں کنٹرول کرتا ہوں اور پھر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

سریشانت نے بتایا کہ جب میں نے گمبھیر سے پوچھا کہ آیا وہ ٹھیک ہیں تو گمبھیر نے دوبارہ مجھے فکسر اور ملک کا غدار کہا۔

واضح رہے کہ سریشانت اور گوتم گمبھیر 2007ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011ء کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم دونوں کے تعلقات گزشتہ چند برسوں سے کشیدہ ہیں۔

سریشانت کو 2013ء میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب گوتم گمبھیر اس وقت بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید