• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر مستعفی ہونے کے قریب؟


کیئر اسٹارمر : فائل فوٹو
کیئر اسٹارمر : فائل فوٹو 

برطانوی اخبار آبزرور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور اقتدار چھوڑنے کے لیے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے کابینہ ارکان، مشیروں، پارٹی ڈونرز اور ٹریڈ یونین رہنماؤں سے مشاورت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کے لیے منصب پر برقرار رہنا مزید ممکن نہیں رہا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اسٹارمر اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ سرکاری دیہی رہائش گاہ چیکورز میں حتمی مشاورت کر رہے ہیں، تاہم لیبر پارٹی کی سینئر شخصیات کو توقع ہے کہ وہ پیر کے روز اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے واضح بیان جاری کریں گے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت یا وزیراعظم آفس کی جانب سے تاحال اس رپورٹ کی سرکاری تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید