• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار طارق طافو مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے

معروف گلوکار اور میوزک پروڈیوسر طارق طافو مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، تدفین منگل کو ہوگی۔

طارق طافو مشور موسیقار اور طبلہ نواز استاد طافو خاں کے فرزند تھے۔ 

مرحوم طارق طافو اپنے خاندان کی موسیقی کی روایت کو آگے بڑھا رہے تھے۔ وہ لیجنڈری سنگر غلام علی کے داماد بھی تھے۔ انھوں نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پرفارم کیا۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے موسیقی کے میدان میں بہت کچھ استاد غلام علی سے سیکھا اور انہیں اپنی "یونیورسٹی" قرار دیا تھا۔ 

ان کے متعدد گیت مقبول ہوئے، جن میں لاہور لاہور ہے، بریک اپ اور ڈینگی وانگولڑ گئی ایں، شامل ہیں۔

طارق طافو ثقافتی اور موسیقی کی تقریبات میں بھی سرگرم رہتے تھے اور حالیہ برسوں میں مختلف فنکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔ گزشتہ ہفتے لاہور میں موسیقاروں اور گلوکاروں کی تقریب میں شریک ہوئے۔استاد غلام علی کے ہاتھوں تحائف بھی وصول کیے۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید