• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ جاری،علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ کی بھی بجلی بند

لاہور،سیالکوٹ(نمائندگان جنگ،نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت لاہور،گجرات ، کمر مشانی ،سرا ئے عالمگیر سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بجلی کی لوڈٖ شیڈنگ کا سلسلہ حسب معمول جاری رہا جبکہ غیر اعلانیہ بندش سےعوام رل گئے۔سیالکوٹ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ہسپتالوں تک جا پہنچا جس کے خلاف مریضوں اور لو احقین نے شدید ا حتجاج کیا۔گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال کےان ڈور اور اوٹ ڈور  مریض لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار رہے اور حبس کی وجہ سے سرجیکل مردانہ، سرجیکل زنانہ، آئی، چلڈرن ،ہارٹ  وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات میں داخل مریضوں کو گھٹن کا سامنا رہا کیونکہ ہسپتال کا جنریٹر بھی عین ضرورت کے وقت خراب ہوگیا اس صورتحال کے بعد مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہسپتال کے معاملات چلانے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں مگر یہاں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں  نےوزیر اعلی پنجاب سے  ذمہ داران سے ان کی سستی کے بارے  میں بازپرس  کرنے کا مطالبہ کیا۔گجرات میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  نے شدید گرم موسم میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سرا ئے عا لمگیر اور گردو نواح میں شدید گرمی کے موسم میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا۔عوامی،سماجی حلقوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے ۔  پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔تاجروں،شہریوں نے لوڈ شیڈ نگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین