• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ وعدوں پر مکمل عملدرآمد پر ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں زور دیا ہے کہ کسی بھی پیش رفت کا انحصار طے شدہ ذمے داریوں پر مکمل اور عملی عمل درآمد پر ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی اس بات سے مشروط ہے کہ تمام فریق طے شدہ ذمے داریوں کی مکمل پاسداری کریں اور ان پر درست طریقے سے عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کا اندازہ صرف عملی اقدامات اور قبول کی گئی ذمے داریوں کی پابندی سے لگایا جائے گا۔

ایرانی صدر نے خبردار کیا ہے کہ معاہدے کے متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید