آزاد کشمیر میں انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔
مظفر آباد سے الیکشن کمیشن کے مطابق 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں 33 حلقوں سے 1047 کاغذات نامزدگی جبکہ مہاجرین کے 12 حلقوں میں 218 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن نہ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے سکے گی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنے کا حکم دیا۔