• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، قائدآباد میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش گھر کے دروازے سے مل گئی

کراچی کے علاقے قائد آباد میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش گھر کے دورازے سے مل گئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق بچی آج دوپہر 12 بجے لاپتہ ہوئی تھی، تاہم گھر والوں نے پولیس کو اطلاع نہیں دی، رات کے وقت بچی کی لاش گھر کے گیٹ سے ہی ملی ہے، بچی کے قتل میں کون ملوث ہے؟ تحقیقات جاری ہیں۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کی وجہ موت اور ذیادتی سے متعلق سامنے آسکے گا۔

بچی کے والد نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچی دوپہر کو لاپتا ہوئی بچوں نے بچی کو تلاش کیا، مغرب کے قریب بچی کی بوری بند لاش ملی، مزدوری کرتا ہوں، کسی پر شک نہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور تمام پہلوؤں پر تحقیقات کرکے حقائق جلد از جلد سامنے لانے اور ملوث افراد کا تعین کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید