انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر نے لبنان میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا لبنان ہمارا کھیل کا میدان بننا چاہیے، پورا لبنان ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔
اتمار بین گویر نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں جنگ بندی پر راضی نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک سچے دوست ہیں، ہمیں ان کے ساتھ شائستگی سے پیش آنا چاہیے اور انہیں گلے بھی لگانا چاہیے، لیکن ہمیں انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم لبنان میں جنگ بندی پر راضی نہیں ہو سکتے۔
انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے لبنان پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں مزید کہا کہ فیصلے کرنے والے ہم ہیں اور ہمارے فوجیوں کے لیے اچھے نتائج ہیں۔
انہوں نے لبنان اور حزب اللّٰہ کے درمیان تفریق کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ اسرائیل کو اپنی فوجی مہم کو وسیع کرنا چاہیے۔