• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی جنوبی لبنان میں اسرائیل نے حملے کر دیے۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف مقامات پر اسرائیلی ڈرون حملے کیے گئے، جن میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو سنگین غلطی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشیروں کے غیر حقیقت پسندانہ خیالات نیتن یاہو کو غلط فیصلوں کی طرف لے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہو گئے تھے، امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید