لوئر دیر میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پولیس چوکی اور اہلکار محمد اسماعیل کے قتل میں ملوث تھے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3 دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے خوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔