انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے کیس میں چینی باشندوں سمیت 5 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
ایف آئی اے نے کل اسلام آباد کے علاقے ایف-7 میں کارروائی کر کے ان لوگوں کو گرفتار کیا تھا، چھاپے میں انسانی پلاسنٹا کا ذخیرہ برآمد ہوا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان یہ پلاسنٹا پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے مختلف اسپتالوں سے حاصل کرتے تھے، اس انسانی پلاسنٹا کو بھیڑ کے اعضا قرار دے کر اسمگل کیا جاتا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے 5 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے ریمانڈ کی تکمیل پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔