• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ عاشور پر حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ عاشور پر حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کربلا کے تمام شہدا کی لازوال اور ابدی قربانی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حق، انصاف اور انسانی وقار کے لیے شہدائے کربلا کا موقف ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ دعا ہے کہ کربلا کا جذبہ ہمیشہ اتحاد، ہمدردی اور نیکی کی طرف ہماری رہنمائی کرتا رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر میں یہ مقدس دن عقیدت، صبر اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔ 

انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور امتِ مسلمہ کو دائمی امن، خوشحالی اور برکتوں سے نوازے، آمین۔

قومی خبریں سے مزید