محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد ولایت عرف کاشی کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے، اس سے 2دستی بم برآمد ہوئے ہیں ،ملزم قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے ، اسے چوک پل فیروز والا سے پکڑا گیا ہے۔
ملزم سابق جج فدا حسین اور ایڈووکیٹ اعجاز رسول نگری کے قتل میں چالان ہوا تھا،تاہم ثبوت نہ ملنے کےباعث اسے سزا نہیں ہوئی تھی،سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔