سیالکوٹ میں گزشتہ روز ملنے والے لا وارث بچے کے والدین کو تلاش کرلیا گیا ہے، بچے کو اس کے رہائشی علاقے کے متعلقہ تھانے کے حوالے کیا جارہا ہے۔
ایس ایچ او نیکاپورہ اطہر غفور کے مطابق گذشتہ روز پل ایک سے ملنے والا بچہ علی جاوید ابھی تک پولیس کی تحویل میں ہے، بچے کے والدین کو تلاش کر لیا گیا ہے جو اس وقت گوجرانوالہ کے تھانہ دھلا میں ہیں۔
ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کی ہدایت پر بچے کو تھانہ دھلا کے حوالے کیا جارہا ہے، 12سالہ علی جاوید کے والدین سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ وہ علی جاوید کو سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں کام کے لیے چھوڑ کر گیا تھا، بچہ وہاں سے خود فرار ہوا تھا۔