• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی امن کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش

ایران نے امن کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ خطے کو محفوظ رکھنے کےلیے تمام ممالک کو کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے خلیجی سلامتی سے متعلق عراق سمیت عرب ممالک سے مذاکرات کے فریم ورک کا خیر مقدم کیا اور امن کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہُرمز میں بحری ٹریفک بحال کرنے کی ذمے داری صرف تہران پر ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی بھی دوسرے فریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائے گی، جنگ خطے میں کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان سےانخلا، وہاں حملے روکنا امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر زوردیا اور کہا کہ ہم خلیج میں جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے اور ایران پر حملوں کے مخالف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید