• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور کایا کالاس کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کایا کالاس نے دوران گفتگو خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کایا کالاس نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ساتھ ہی جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی اور رابطوں کے ذرائع کھلے رکھنے پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے جامع فریم ورک کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کا تمام فریقوں پر جنگ بندی معاہدے کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان اور یورپی یونین کا خطے کی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے اور دنیا میں امن کےلیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید