• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے بعد امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری

یورپ کے بعد امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

نیشنل ویدر سروس کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یورپ میں ہیٹ ویو سے ایک ہفتے میں 1300سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں، فرانس میں تقریبا 1 ہزار، اسپین میں سوا 3 سو سے زیادہ اموات ہوئیں، اٹلی میں آج شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

فرانس، جرمنی، اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک میں سیاحتی مقامات، ریلوے سروسز متاثر ہوگئیں، ہیٹ ویو مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط کے مقابلے میں دُگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے، اس وقت تقریباً 15 کروڑ افراد شدید گرمی کی زد میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید