• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، 2 مشتبہ گرفتار

جرمنی کے شمالی قصبے اسٹیڈ میں ایک یوتھ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ڈینکرشٹراسے کے علاقے میں ہوئی، جہاں ایک یوتھ فیسیلٹی کے قریب اچانک گولیاں چلنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ہیلی کاپٹر بھی نگرانی کے لیے تعینات کیے گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق عوام کو مزید کسی فوری خطرے کا سامنا نہیں۔

واضح رہے کہ تقریباً 50 ہزار آبادی پر مشتمل قصبہ اسٹیڈ، جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید