• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلے کے 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلے کے 106 گھنٹوں بعد 21 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا گیا، پانچ روز بعد ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں کمزور پڑنے لگی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں اور مقامی فوجی دستوں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد جاری کردی جبکہ چین نے 14 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی امداد بھیجنے کااعلان کیا۔ یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں 1450 افراد ہلاک، تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے اور 69 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے سے اموات کی تعداد دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید