• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس کشمیریوں کا وفد آیا، کہا مسائل کا حل نکالیں، محمود اچکزئی

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کشمیریوں کا وفد آیا، کہا مسائل کا حل نکالیں۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز نے میڈیا سے گفتگو کی، ان میں محمود خان اچکزئی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔

محمود اچکزئی کی قیادت میں آزاد کشمیر جانے والے وفد کو کہوٹہ روڈ پر روک دیا گیا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے روکے جانے پر اپوزیشن قیادت نے آزاد پتن شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

وفد میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مہتاب عباسی بھی شامل تھے، بعد ازاں اپوزیشن قیادت نے دھرنا ختم کرکے میڈیا سے گفتگو کی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے پاس کشمیریوں کاوفد آیا کہا مسائل کا حل نکالیں، فیصلہ کیاکہ سچ کہنا ہے، مطالبات درست تو حمایت اور غلط ہوتے تو کہتے ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری وجہ سے مرکزی شاہراہ کو بند کیا، شہری نہیں گزر سکے، الیکشن کی منڈی لگا رہے ہو اپنے لوگوں کو کیوں مجبور کر رہے ہو۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر جانا چاہتے تھے، ہم چاہتےہیں کہ کشمیریوں کے شکوے شکایتیں سنی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے سہالہ کے مقام پر قیدی وین لاکر ہمیں روک دیا، ہم سہالہ میں دھرنے پر بیٹھ گئے، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ہم وہاں سے اٹھ گئے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ حکومت نے جلتی پر تیل ڈالا، ہم مسائل حل کرنا چاہتے تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کئی وفود آئے کہ کشمیر میں کشیدگی کو کم کیا جائے، ہم نیک کام کے لیے جارہے تھے جانا ضروری تھا۔

نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کا مسئلہ صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں ہیں ،اپوزیشن قائدین کا راستہ روکنا قابل قبول نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید