• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام مندر انتظامیہ پر 5 ہزار کروڑ کی مالی بے ضابطگی کا الزام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں تعمیر کیے گئے رام مندر سے متعلق مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر بھارت میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رام مندر انتظامیہ پر ہندو عقیدت مندوں کی جانب سے دیے گئے عطیات میں لاکھوں ڈالر کی بے ضابطگیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رام مندر 1992ء میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد اسی مقام پر تعمیر کیا گیا جبکہ کرپشن کے الزامات نے مندر اور اس سے وابستہ سیاسی بیانیے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت کے لیے ’قوم پہلے نہیں بلکہ چندہ پہلے‘ ہے۔

رپورٹ کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملک ارجن کھرگے نے بھی رام مندر منصوبے میں تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے تک کی مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید