• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ہاشمی پاکستانی مہمان نوازی کے معترف

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو خوب سراہا ہے۔

عمران ہاشمی نے بھارتی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم آوارہ پن پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی، اس موقع پر ہم لاہور گئے تھے، جہاں ہمیں غیر معمولی پذیرائی اور پرتپاک استقبال ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پروڈیوسر مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور گیا تھا، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ہمارا استقبال کیا، جو ہمارے لیے حیران کن مگر خوش گوار تجربہ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہماری فلم کو جس انداز میں سراہا گیا وہ قابلِ ذکر تھا۔

دورانِ انٹرویو اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ کیا فلم جنّت کے دوران کسی ہجوم یا غیر معمولی صورتِ حال کی اطلاعات درست ہیں؟

عمران ہاشمی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہندی فلموں کے لیے بہت زیادہ جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور لوگ ان فلموں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید