سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کی رہائشی جمالی برادری کی خواتین مسمات نور بانو اور مسمات اربیلی جمالی نے بڑی پٹنی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ خواتین نے الزام عائد کیا کہ پٹنی پولیس نے بلا جواز گھروں پر چھاپے مارکر ہمارے عزیز بخش علی کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس بخش علی کی رہائی کے لئے مبینہ طور پر رشوت طلب کر رہی ہے نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ خواتین نے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ بڑی پٹنی پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر بخش علی جمالی کو رہا کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔