پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کی کلاسیکل ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں ان کی پرفارمنس کو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔
زویا ناصر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ سفید لباس اور ہاف اَپ، ہاف ڈاؤن ہیئر اسٹائل میں بھارتی فلم کے ایک گانے پر کلاسیکل انداز میں رقص کرتی دکھائی دیں۔
ان کی ڈانس پرفارمنس سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اور متعدد افراد نے اس پر تنقید کی۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس ڈانس میں کوئی خوبصورتی یا روانی نہیں تھی، آپ کو بہتر گانا منتخب کرنا چاہیے تھا اور مزید اچھی پرفارمنس دینی چاہیے تھی۔