فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے ارضیاتی علوم (جی ایف زیڈ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.81 ریکارڈ کی گئی۔
جی ایف زیڈ کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
فلپائنی زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ سمندر میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان یا آفٹر شاکس کی توقع نہیں ہے۔