• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کا مقدمہ: میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا چیلنج کر دی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید—فائل فوٹو

9 مئی کے مقدمات میں سزا پانے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔

میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے اپیل دائر کی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا حقائق کے برعکس ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر میرے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، لہٰذا سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کالعدم قرار دی جائے۔

واضح رہے کہ 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے میاں محمود الرشید کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید