• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، غیر ملکی خواتین زیادتی، اغوا کیس کا مقدمہ شہری نے درج کروایا

لاہور میں غیرملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے کیس میں خواتین کے بارے ون فائیو پر فون کرنے والے شہری نے مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے مقدمہ درج کرایا ہے، مقدمہ گاڑی کے ڈرائیور عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ وہ نجی سوسائٹی سے بھٹہ چوک جا رہا تھا، ایئرپورٹ روڈ پر گاڑی نے ہٹ کیا، ٹکر سےگاڑی کو 3 لاکھ روپےکا نقصان ہوا، گاڑی والا فرار ہوگیا۔

مدعی مقدمہ عثمان کی جانب سے15پر فون کے بعد ہی پولیس موقع پر پہنچی تھی ، حادثے کے بعد خواتین نے کار سے اترکرایک دکان میں پناہ لےلی تھی۔

قومی خبریں سے مزید