سرگودھا میں ایک خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کے خلاف اغوا اور اجتماعی زیادتی سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔