• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس، برازیل فٹ بال فائنل میں پہنچ گیا، نیمار کا 14 ویں سیکنڈ میں تیز ترین گول

  ریو ڈی جینرو( جنگ نیوز) اولمپکس میں بدھ کو برازیل کو خواتین ایونٹ میں دو بڑے دھچکے لگے۔ فٹبال اور والی بال کی فیورٹ میزبان ٹیمیں شکست کھاگئیں۔ البتہ نیمار کی قیادت میں کھیلنے والی مردوں کی فٹبال ٹیم نے ہونڈراس کو چھ گول سے آئوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔ کپتان نیمار کے اولمپکس تاریخ کے تیز ترین گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے میچ کے 14 ویں سیکنڈ میں گیند کو جال میں پہنچادیا۔ قبل ازیں سویڈن نے میزبان برازیل کی خواتین فٹ بال ٹیم کا ہوم گرائونڈ پر تاریخ رقم کرنے کا خواب چکناچور کردیا۔ سویڈن نے  پینلٹی شوٹش پر  4-3سے فتح حاصل کی۔ پانچ بار کی پلیئر آف دی ایئر اور کپتان مارٹا برازیل کی شکست کے ساتھ 70ہزار سامعین سے بھرے ماراکانا اسٹیڈیم سے آنسوؤں کے ساتھ رخصت ہوئیں۔ فائنل میں سویڈن کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جس نے کینیڈا کو 2-0سے شکست دی۔ دوسری جانب چین نے خواتین والی بال کوارٹر میں فائنل فتح کے ساتھ برازیل کی گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک روک دی۔اولمپکس کے 11ویں دن کے اختتام پر جہاں امریکہ 28 طلائی تمغوں سمیت کل 84 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے وہیں برطانوی کھلاڑیوں نے مزید تین طلائی تمغے جیت کر اپنی ٹیم کی دوسری پوزیشن مزید مستحکم کر دی ہے۔ 
تازہ ترین