امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں حملے کئے۔
انہوں نے ایران کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی تو نتائج اس سے کہیں زیادہ برے ہوں گے۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔ تاہم ایران کے ساتھ مکمل جنگ شروع ہونے کا امکان مسترد کردیا تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے جارہی ہے۔
ٹرمپ نے بدھ کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران سے جنگ بندی ختم ہوچکی ہے۔ امریکا ایران کے خارگ جزیرے پر بھی قبضہ کرسکتا ہے۔