• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران علاقائی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے قیامِ امن خصوصاً پاکستان کی لازوال خدمات پر بھی گفتگو کی گئی۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے پاکستان کی امن کے لیے کاوشوں کو سراہا اور عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے کے پاکستان کے طویل المدتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید