• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی اسحاق ڈار سے ملاقات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان صورتحال پر گفتگو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار کی ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے منتخب حکومت کی تشکیل میں مسلم لیگ ن کی حمایت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات آزاد، منصفانہ اور شفاف انداز میں منعقد ہونا نہایت اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید